ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورومیں آٹو موبائل دکان میں آتشزدگی۔ شرپسندوں کا ہاتھ ہونے کا شبہ

منگلورومیں آٹو موبائل دکان میں آتشزدگی۔ شرپسندوں کا ہاتھ ہونے کا شبہ

Fri, 17 Jan 2020 20:54:03    S.O. News Service

منگلورو17/جنوری (ایس او نیوز) ڈیرلکٹّہ میں جمعہ کے دن پیش آئے آتشزدگی کے معاملے ایک آٹو موبائل کی دکان جل کر خاکستر ہوگئی ہے جس کے بارے میں شبہ کیا جارہا ہے کہ یہ شرپسندوں کی کارستانی ہوگی۔

  موصولہ رپورٹ کے مطابق ودیا رتنا کراس کے پاس واقع بھارت آٹو موبائل نامی دکان میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور کیس درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

 یاد رہے کہ دو تین دن قبل ڈیرلکٹہ میں ایک لاری کو بھی آگ لگائی گئی تھی جس میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے کے کرسیاں بھر کر رکھی گئی تھیں۔ آتشزدگی کے اس معاملے میں ٹرک اور کرسیاں جل کر تباہ ہوگئی تھیں۔


Share: